بنگلورو،28/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جدیس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی جیسے اس نے ان کی مخلوط حکومت کو گرایا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔کمارسوامی نے کہاکہ جدیس حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی جیسے بھگواٹیم نے ان کی مخلوط حکومت گرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے رہنما اقتدار چاہتے ہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے ہیں۔ہم متاثر کن اپوزیشن کے طور پر کام کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ حکمران بی جے پی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راحت دے گی۔جدیس لیڈر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا ہے کہ کرناٹک میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔حالانکہ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سددھرمیا نے بار بار کہا ہے کہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات ہو سکتے ہیں۔سددھرمیا نے حکومت نہیں گرانے کے کمارسوامی کے تبصرہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جدیس رہنما کے بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ بھگوا پارٹی کو حمایت کرتے ہیں۔سدھرمیا نے کہا کہ جدیس اور بی جے پی نے 2005-2006 میں مل کر حکومت بنائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم ان سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں؟ ان کا بیان (وہ بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں) یہ اشارہ دے رہا ہے